پاکستان فوج کا لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی بِلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، پاک فوج نے دشمن کی کارروائی کا بھرپورجواب دیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے آج رات لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی۔

سیکورٹی ذرائع کا کہا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی، پاکستان فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر وقت تیار اور پُر عزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں