پاکستان کے ایک اور شہر میں شدید ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

اسلام آباد کے بعد آج لنڈی کوتل اور مضافات میں وقفے وقفے سے شدید ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شدید ژالہ باری سے شہر میں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ سولر پینلز کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ یاد رہے کہ 16 اپریل کو اسلام آباد میں بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری کے باعث بڑے پیمانے پر گاڑیوں کے شیشے ٹو گئے جبکہ فیصل مسجد کو بھی نقصان پہنچا ۔ ان حالات میں گاڑیوں کے شیشے نہایت مہنگے کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں