امریکہ میں شدید سردی نے صدارتی حلف برداری تقریب کو ہلا دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب ان ڈور کرنے کا فیصلہکرلیا گیا ہے۔ نومنتخب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ سخت سرد موسم کی وجہ سے کیا ہے۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے واشنگٹن ڈی سی میں 20 جنوری کو سردی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹونٹے کا امکان ہے۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری اور تیز ہوائیں چلیں گی۔

آخری بار سابق صدر رونالڈ ریگن کی انیس سو پچاسی میں تقریب حلف برداری ان ڈور منعقد ہوئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔ پہلے یہ تقریب یو ایس کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر ہونا تھی لیکن اب سرد موسم کی وجہ سے اسے کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بطور نئے امریکی صدر حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکا میں سردی کی لہر عروج پر ہے لہٰذا میں نے حلف برداری کی تقریب امریکی کانگریس کے اندر کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس تبدیلی کا مطلب ہے کہ ٹرمپ کیپٹل کی سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر نیشنل مال پر موجود عوام کو خوش آمدید نہیں کہہ سکیں گے جو روایتی طور پر نئے صدر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں