کراچی ایئر پورٹ کے قریب حالیہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر ایئرپورٹ اتھارٹی نے سیکیورٹی سے متعلق نئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایئرپورٹ پر اپنے عزیز و اقارب کو لینے یا رخصت کرنے کے لیے آنے والوں کو بھی ٹکٹس کی کاپی اپنے ہمراہ رکھنی ہوگی اور ایئرپورٹ سیکیورٹی کے طلب کرنے پر ٹکٹس کی کاپی دکھانا لازمی ہوگا۔
ایک مسافر کے ساتھ 4 شہری ایئرپورٹ جاسکیں گے، جن شہریوں کے پاس ٹکٹ کی کاپی نہیں ہوگی، انہیں ایئرپورٹ جانے نہیں دیا جائے گا، ایئرپورٹ آنے والوں کو ٹکٹ کی کاپی کے ساتھ شناختی کارڈ بھی لازمی طور پر اپنے ہمراہ رکھنا ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجیلینس نے نئے اقدامات کی تجویز پیش کی تھی، نئے فیصلے پر عملدرآمد جلد شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 3 اکتوبر کی شب کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکے میں 2 چینی انجینئرز سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 17 زخمی ہوگئے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے میں ملوث ایک خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے