پنجاب کے چار ڈویژنز میں مارکیٹیں رات8 بجے بند ہوں گی

پنجاب کے چارڈویژنزمیں آج سے مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند ہوں گی۔ڈی جی ماحولیات نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

ڈی جی ماحولیات کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کےمطابق لاہورمیں آج سے مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی،فیصل آباد، گوجرانوالہ،ملتان میں بھی مارکیٹس رات 8 بجےبندہونگی، نوٹیفیکشن کے مطابق تمام شاپنگ مالز، دوکانیں، ریسٹورینٹس آج سے رات 8 بجے بند کرنے کی پابند ہیں۔

اس کےعلاوہ ریسٹورینٹس کی آوٹ ڈورڈائننگ پربھی پابندی عائدکردی گئی،چاروں ڈویژنزمیں آوٹ ڈور فیسٹیولز،کنسرٹس پرپابندی ہوگی،فارمیسز،میڈیکل اسٹورز،لیبارٹریز،بیکریوں کو استثنی ہوگا،بڑے ڈیپار ٹمنٹل اسٹورز گروسری ایریا کھول سکیں گے۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہےکہ فیصلےکا اطلاق 11 نومبر سے 17 نومبر تک رہے گا،یہ فیصلہ اسموگ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کے پیش نظرکیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں