مستونگ میں سول اسپتال چوک کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکار اور بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
مستونگ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ پولیس موبائل کے قریب ہوا،دھماکے میں پولیس موبائل اور رکشے کو شدید نقصان پہنچا، زخمیوں میں سکول کے بچوں کی بہت بڑی تعداد ہے،جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سول ہسپتال میں ڈاکٹروں و عملے کی کمی کی وجہ سے زخمی بچے سہولیات سے قاصر ہیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔