حج درخواستوں کی وصولی کیلئے بینکوں کے انتخاب کا پہلا مرحلہ مکمل

آئندہ سال کے لیے حج درخواستوں کی وصولی کے سلسلے میں مجاز بینکوں کے انتخاب کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

وزارتِ مذہبی امور کی ٹینڈر کمیٹی نے پندرہ کمرشل بینکوں کی جانب سے جمع کروائے گئے ٹینڈر کھول لیے۔

حج 2025 کی درخواستوں کی وصولی کیلئے بینکوں کے ٹینڈر کھولنے کی خاطر جوائنٹ سیکریٹری حج سجاد حیدر یلدرم کی صدارت میں اجلاس ہوا۔

موصول شدہ تکنیکی اور مالی تجاویز کی پیپرا رولز کے مطابق جانچ پڑتال ہوگی۔

حج 2025 کے لیے درخواستوں کی وصولی کے مجاز بینکوں کا حتمی انتخاب نومبر کے پہلے ہفتہ تک متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں