انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی بڑی کامیابی

6 ویں ایشین اوپن (کیوروگی) تائیکوانڈو چیمپئن شپ انڈونیشیا میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے۔

ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم نے 12کھلاڑیوں کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،پاکستان کی ٹیم نے 21ممالک کے مابین پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان ٹیم کےابوبکر نے بھارت کےچیمپئن امن کمار کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا،پاکستان کی ٹیم 12 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جس میں 3 خواتین اور 9 مرد شامل تھے۔

پاکستان کے 12 میں سی 8 کھلاڑیوں نے تمغے جیتے جن میں 3 سونے، 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے شامل ہیں،ٹورنامنٹ میں پاکستان کو بہترین ٹیم کا اعزاز بھی حاصل ہوا،ٹورنامنٹ میں پاکستانی خواتین نے بھی شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

پاکستانی ٹیم نے اس ایونٹ میں 3 سونے، 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے،پاکستان کی عوام کو انڈونیشیا میں شاندار کامیابی حاصل کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں