کراچی ائیرپورٹ آنیوالے 3 مسافروں میں منکی پاکس کی تصدیق نہ ہو سکی، گھر روانہ

گزشتہ ہفتے کراچی ائیرپورٹ آنے والے 3 مسافروں میں منکی پاکس کی تصدیق نہ ہوسکی۔

محکمہ صحت کے مطابق منکی پاکس ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے کے بعد تینوں مسافروں کو گھر روانہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز کراچی ائیرپورٹ پر ایک دن میں منکی پاکس کے 3مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
ذرائع بتایا تھا کہ جدہ سے فلائٹ پی کے 732 سے کراچی آنے والے، غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے آئے مسافر اور دبئی سے کراچی آنے والی پرواز کی خاتون مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی تھیں جس کے بعد منکی پاکس کے مشتبہ مسافروں کو انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں