پاک بحریہ کی جانب سے سری لنکا میں امدادی کارروائیاں جاری

سری لنکا میں سائیکلون ’دتواہ‘ سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوسرے روز جہاز پر تعینات Z9EC ہیلی کاپٹر نے کولمبو اور اطراف کے شدید سیلاب زدہ علاقوں میں متعدد مشنز سرانجام دیے۔
پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے سری لنکن انتظامیہ کے تعاون سے ان افراد تک رسائی فراہم کی جو زیر آب علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے اور جن تک زمینی راستوں سے پہنچنا ممکن نہیں تھا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں ضروری خوراک اور ایمرجنسی امدادی سامان پہنچایا گیا۔
پی این ایس سیف سری لنکا میں تعیناتی کے دوران آنے والے دنوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کو مسلسل تعاون اور معاونت فراہم کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں