جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھالیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے نئی قائم ہونے والی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔
جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں حلف برداری کی پروقار تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزرا اور اراکین پارلیمنٹ شریک ہوئے۔
تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان، چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس محمد یحییٰ آفریدی اور اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک ہوئے۔












