وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس دوران سیلابی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی صدر نے پاکستان کے مختلف حصوں میں آنے والے سیلاب پر عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا مشکل کی اس گھڑی میں ایران اپنے برادر ملک پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کی جانب سے اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا ۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہ اجلاس کے موقع پر متوقع ملاقات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا