ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا فیلڈمارشل عاصم منیر کو فون، سرحد پار دہشتگردی کے خاتمے کے عزم پر اتفاق

اور پاکستانی افواج کے سربراہان نے مشترکہ سرحد پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ تہران پاکستان کے ساتھ مل کر سرحد پار دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ اس مقصد کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کی سرحدوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
میجر جنرل موسوی نے 12 روزہ اسرائیلی و امریکی جارحیت کے دوران ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی برادرانہ تعلقات کو دہشتگرد گروہوں کے خلاف عملی تعاون میں بدلنا ہوگا۔

انہوں نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی مسلح افواج کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی کمانڈر کی ہمدردی پر اظہار تشکر کیا اور ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں حالیہ دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو مشترکہ سرحد کو دوستی، بھائی چارے اور اقتصادی ترقی کی علامت میں بدلنا چاہیے اور اس ہدف کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں