معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے اور گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر اہم شخصیات کو سول ایوارڈز سے نواز دیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ائیر چیف ظہیر احمد بابر کو ہلال جرآت سے نوازا گیا، وفاقی وزرا اسحاق ڈار، عطا تارڑ، خواجہ آصف کو نشان امتیاز عطا کیا گیا۔
ایوان صدر میں معرکہ حق کے دوران اعلی خدمات دینے پر فوجی اور سول ایوارڈ کی تقسیم کے پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
صدر اور وزیر نے ایوارڈ سے نوازا وفاقی وزراء محسن نقوی اور احسن اقبال کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ایڈمرل نوید اشرف، بلاول بھٹو زرداری، رانا ثنا اللہ کو بھی نشان امتیاز عطا کیا گیا۔
ڈاکٹر مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، حنا ربانی کھر کو ہلال امتیاز عطا کیا گیا۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیر احد چیمہ کو ہلال امتیاز، چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمن کو ستارہ امتیاز عطا کیا گیا۔
سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان، سیکریٹری آبی وسائل کو بھی ستارہ امتیاز عطا کیا گیا۔
اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات میں ہلالِ جرات حاصل کرنے والوں میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیرایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر — چیف آف ایئر اسٹاف شامل ہیں نشانِ امتیاز حاصل کرنے والوں میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑخواجہ محمد آصف عطا تارڑ شامل ہیں۔
ان کے علاوہ محسن نقوی احسن اقبال چوہدری جنرل ساحر شمشاد مرزا — چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف نیول اسٹاف بلاول بھٹو زرداری ثناء اللہ خان، سینیٹر فیصل علی سبزواری، سینیٹر بشریٰ انجم، سفیر جلیل عباس جیلانی، سفیر تہمینہ جنجوعہ شامل ہیں۔
ہلالِ امتیاز حاصل کرنے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید ، سید طارق فاطمی، ڈاکٹر مصدق، مسعود ملک، سینیٹر شیری رحمان، حنا ربانی کھر، عمر فاروق، انجینئر خرم دستگیر خان ، اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان شامل ہیں۔
ان کے علاوہ ڈی جی انٹیلی جنس بیورو فواد اسد اللہ خان، احد خان چیمہ، ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ شامل ہیں۔
ستارۂ امتیاز حاصل کرنے والوں میں میجر جنرل افتخار، حفیظ الرحمٰن، آمنہ بلوچ، کیپٹن محمد خرم آغا، نورالامین مینگل، فلائٹ لیفٹیننٹ خوشحال خان، ضرار ہاشم خان، امبرین جان، سید علی مرتضیٰ سید محمد مہر علی شاہ شامل ہیں۔
تمغۂ امتیازحاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر محمد امجد وقاص نذیر — ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب شامل ہیں۔
تمغۂ امتیاز پانے والوں میں پولیس، سول سروس، میڈیا، سیکیورٹی اداروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
ان میں ڈی آئی جی سیکیورٹی پنجاب کامران عادل، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ آزاد کشمیر سید فرہاد علی شاہ، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی پی او بہاولپور حسن اقبال، ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ، سی پی او راولپنڈی خالد محمود، کمشنر راولپنڈی عبدالعامر خٹک، ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق شامل ہیں۔
اے سی مریدکے توصیف بھٹی، ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ذیغم نواز، کمشنر پونچھ مسعود الرحمان، ڈی سی نیلم جبیین کوثر، ایس پی نیلم خواجہ صدیق، انٹرنیشنل افیئرز ایکسپرٹ احمد حسن عربی، سینیئر سیکیورٹی تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ، پی آئی او وزارت اطلاعات مبشر حسن شامل ہیں۔
پرائم منسٹر آفس کے افسران محمد انس اقبال، سلمان شریف، ملیحہ شاہد، ارشد محمود ملک شامل ہیں۔
میڈیا شعبے سے نمایاں صحافی اور اینکرز بھی اس اعزاز سے نوازے گئے ہیں جن میں وسیم بادامی، حامد میر، منصور علی خان، جاوید چوہدری، انیقہ نصیر، مجیب الرحمان شامی، طلعت حسین، سلیم صافی، عامر الیاس رانا، منیب فاروق، انصار عباسی، نسیم زہرہ، بدر شہباز اور ندیم ملک شامل ہیں۔
تمغۂ شجاعت حاصل کرنے والوں میں شہری منیر احمد، محمد حسین، غلام عباس، بشیر عالم اعوان اور خواجہ غلام احمد شامل ہیں جنہیں بہادری اور قربانی کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔