وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وزیراعظم اس دورے کے دوران خطے میں تعاون، اقتصادی روابط اور مشترکہ ترقی سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے، جس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی شامل ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ایران، آذربائیجان، ازبکستان اور ترکیہ کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں علاقائی استحکام، تجارتی روابط اور اقتصادی شراکت داری جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا یہ دورہ خطے میں پاکستان کی فعال سفارت کاری اور اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دینے کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں