بنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، جھڑپ میں 2 دہشتگرد ہلاک

بنوں میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے دہشتگرد متعدد مقدمات میں پولیس کومطلوب تھے۔ اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم برآمد کرلیا گیا۔

دوسری جانب حیدرآباد کے تھانہ نسیم نگرکی حدود میں بھی سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران تین خطرناک مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پانچ کلو وزنی بم، 3 ہینڈ گرنیڈ اور غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں