پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، 3 دہشتگرد مارے گئے، 3 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد آپریشن جاری ہے۔
پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، 3 دہشتگرد مارے گئے، 3 اہلکار شہید
ایک خودکش بمبار نے اپنے آپ کو ایف سی ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر دھماکے سے اُڑا دیا۔ جس کے بعد دوسرے حملہ آور نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 2 ایف سی اہل کار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں نے فوری آپریشن کیا اور حملے کو ناکام بنا دیا، جس کے بعد اب فائرنگ کی آوازیں رک گئی ہیں۔

قبل ازیں ایس پی کینٹ نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ آج صبح ہونے والے دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا جب کہ پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر اداروں کی نفری کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا تھا۔

دریں اثنا ریسکیو ادارے کے اہل کار اور ایمبولینسز جائے وقوع پر پہنچیں، جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے۔ کینٹ روڈ سمیت ملحقہ علاقوں کے راستوں کو عوام اور ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

سی سی پی او میاں سعید کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹر صدر میں حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی ہے، جہاں آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں خود آپریشن کو لیڈ کررہا ہوں ۔ دھماکے کے بعد شہر میں بی آر ٹی سروس کو بند کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں