الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔
کمیشن کے فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 15 آئین سے مطابقت نہیں رکھتی، جبکہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے ذریعے مخصوص نشستوں پر انتخاب کرانا بھی آئینی تقاضوں کے منافی ہے۔
فیصلے میں واضح کیا گیا کہ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی الیکشن کمیشن کا آئینی اختیار ہے اور اسے کسی دوسرے ادارے کو منتقل نہیں کیا جا سکتا۔
الیکشن کمیشن نے متعلقہ برانچ کو ہدایت جاری کی ہے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کا شیڈول مرتب کرکے جاری کیا جائے۔












