اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 24 نئے کیسز، زیر علاج مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دیہی علاقوں سے 20 جبکہ شہری علاقوں سے 4 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ ہائی رسک زونز میں 9 سو 34 رہائشی مقامات پر اسپرے جبکہ 2 ہزار 4 سو 18 پوائنٹس پر فوگنگ مکمل کی گئی۔

فیلڈ ٹیموں کی جانب سے گزشتہ ایک روز میں 44 ہزار آٹھ سو 43 مقامات کی چیکنگ مکمل کی گئی۔ انسپکشن کے دوران 515 جگہوں پر لاروا بازیٹو جبکہ 3 جگہوں پر نیگیٹو رپورٹ ہوا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں