پنجاب و سندھ تنازع: آصف زرداری سے شہباز شریف ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، صدر سے وزیراعظم کی ملاقات میں سیاسی امور پر گفتگو کی گئی، صدر نے پنجاب حکومت کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق، صدر زرداری نے پیپلز پارٹی کی شکایات اور تحفظات وزیرِ اعظم کے سامنے رکھے، جن میں خاص طور پر پنجاب حکومت کے رویے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور پنجاب حکومت کے بارے میں قیادت سے بات کرنے کا وعدہ کیا۔

صدر زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی برداشت اور رواداری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور سیاست میں گالم گلوچ، تکرار اور بلیک میلنگ کے قائل نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ عزت دے کر عزت لینے کے قائل ہیں اور حالیہ کشیدگی کے دوران مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی خاموشی پر دکھ ہوا ہے۔ صدر زرداری نے توقع ظاہر کی کہ لیگی قیادت کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے تھی۔
اس دوران وزیراعظم نے صدرِ مملکت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں گے اور پنجاب حکومت کے حوالے سے قیادت سے مشاورت بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی برداشت، رواداری اور عزت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نہ گالم گلوچ کی سیاست کے قائل ہیں، نہ ہی بلیک میلنگ کی۔

صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ حالیہ سیاسی کشیدگی کے دوران (ن) لیگی قیادت کی خاموشی پر انہیں افسوس ہوا۔ ان کا موقف تھا کہ اتحادی ہونے کے ناطے لیگی قیادت کو مداخلت کر کے کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی تحمل، شائستگی اور اتحادی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے فروغ پر زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں