ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز دو ہزار چھ میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،قابل ٹیکس اشیاء سپلائی کرنے والے ماہانہ ریٹرن فائل کرنے کے پابند ہوں گے ۔
ترمیمی نوٹیفکیشن میں تمام رجسٹرڈ کمرشل امپورٹرز، ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ ایف بی آر کے مطابق خریدی گئی، درآمد شدہ یا سپلائی کی گئی اشیاء کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی، تمام رجسٹرڈ مینوفیکچررز بھی ماہانہ گوشوارےجمع کرنےکےپابند ہوں گے، تیارکردہ اورسپلائی کی جانےوالی تمام اشیاء کی تفصیلات بھی دینا ہوگی۔
سیلزٹیکس رجسٹریشن کیلئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم پر آن لائن درخواست دینا لازم قرار دیا گیا ہے ، سیلزٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی رجسٹریشن بغیر نوٹس معطل کی جاسکےگی، متعلقہ تاجر کمشنر ان لینڈ ریونیو کو آڈٹ یا انکوائری کیلئےریکارڈ مہیا کرنے کا پابند ہوگا ، انکوائری 90 روز میں مکمل کرنا لازم قرار دیا گیاہے ۔
تین ماہ تک مسلسل سیلز ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پرکارروائی ہوگی،کاروباری احاطےتک رسائی دینے سے انکار پر قانون حرکت میں آئے گا، ٹیکس افسر کے مطمئن ہونے کی صورت میں 30 روز کے اندر معطلی ختم کر دی جائے گی۔