زائد انٹرنیشنل ائر پورٹ ابوظہبی کو دنیا کا خوب صورت قرار دے دیا گیا

دبئی (خالد محمود گوندل ) زائد انٹرنیشنل ائر پورٹ ابوظہبی کو دنیا کا خوب صورت قرار دیا گیا ھے ابوظہبی ائر پورٹ خطہ کا اھم فضائی اڈہ ھے جو کلیدی فضائی مرکز کی حیثیت رکھتا ھے اس کی تاریخ کئی مراحل پر مشتمل ھے جو کہ متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی ،ایوی ایشن انڈسٹری کے فروغ اور عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی تعمیر سے جڑی ھوئی ھے ابوظہبی کا پہلا ائرپورٹ 1955 میں بنایا گیا ،جہاں ایک کلرک کاغذات چیک کرتا ، کارگو کی بکنگ اور ریڈیو پر آنے والے پائلٹ کو پیغام دیتا تھا چھوٹے جہاز ھوتے تھے پائلٹ خود ھی لینڈنگ سٹرپ کو چیک کرکے جہاز اتارتا اور ٹیک آف کرتا تھا

1966 میں البطین میں ھوائی اڈہ اس وقت کے بنیادی تقاضوں کے مطابق تعمیر کیا گیا ،جو شاھی خاندان ،سرکاری پرواز، اور محدود مسافروں کے لئے استمال ھوتا تھا جسے 1982 کے بعد صرف وی آئی پی اور بزنس جیٹ کے لئے مخصوص کر دیا گیا ھے،
1982 میں شیخ زاید انٹرنیشنل ائر پورٹ کا افتتاح ھوا 2000 تک ایک میں ٹرمینل تک محدود رھا ،2003 میں اتحاد ائر ویز کا قیام عمل میں آیا اس کا مرکزی دفتر بھی ائر پورٹ پر قائم کیا گیا ٹرمینل 2 جو 2005 میں بنایا گیا اسے کم قیمت اور علاقائی پروازوں کے لئے مخصوص کر دیا گیا
2009 میں اتحاد ائر ویز کی بڑھتی ھوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ٹرمینل 3 بنایا گیا
جدید ترین سہولیات ،امیگریشن، وی ای پی لاوئجز اور آے 380 طیاروں کے لئے گیٹس
ٹرمینل A 2012 میں شروع کیا گیا اور اس کا باقاعدہ افتتاح یکم نومبر 2023 میں. ھوا سالانہ 45 ملین مسافروں کی گنجائش 65 طیاروں کے لئے گیٹس 742000 مربع میٹر رقبہ اور دنیا کا سب سے خوبصورت ائر پورٹ جہاں جدید ترین سہولیات بین الاقوامی معیار کی خدمات اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ھے -آپ تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ ایک کمرے سے آغاز کرنے والا ائر پورٹ کس طرح دنیا کا خوب صورت قرار دیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں