کراچی کے تاجروں کو کراچی شہر کے نام سے نئی ائیر لائن کا لائسنس مل گیا۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں وزارت دفاع کی منظوری سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کر دیا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سی ای او ائیر کراچی لمیٹڈ کو سکیورٹی ڈیپازٹ کی مد میں 100 ملین روپے جبکہ لائسنس فیس کی مد میں پانچ لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایئر کراچی کو ایس ای سی پی سے متعلقہ فارم، پیڈ کیپیٹل کی موجودگی پر مبنی بینک اسٹیٹمنٹ چارٹرڈ اکاؤ نٹنٹ کا سرٹیفیکیٹ بھی جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ائیر لائن کو پروازیں شروع کرنے کیلئے مزید 2 ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔