بیرسٹر گوہر نے تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کو فیک قرار دیدیا

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی ڈپٹی اسپیکر یا وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبووں کو فیک قرار دیدیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کہا تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ ہے نہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ واضح کردیا کہ مذاکرات کرنا ہماری خواہش ضرور ہے تاہم اس مرتبہ پہل فیصلہ سازوں نے کرنی ہے۔ ملک کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوئی ہدایت نہیں ملی۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوئی بات میرے علم میں نہیں، پارٹی میں تحریک عدم اعتماد کی کوئی بات ہوئی اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے بہت کام کرنا پڑتا ہے، نمبر پورے کرنا ہوتے ہیں اور دیگر پارٹیوں کو ساتھ ملانا ہوتا ہے۔ کبھی نمبر پورے ہوئے تو تحریک عدم اعتماد ضرور لے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں