بھارت سے ادویات اور کپڑے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد

بھارت سے ہر قسم کی ادویات اور کپڑے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی گئی اور ایل سی کے اجازت نامے بھی منسوخ کر دیے گئے۔

ایف بی آر نے ملک بھر کے تمام ڈرائی پورٹس، جی پی اوز دفاتر اور ایئر پورٹ کے لیے پابندی کا مراسلہ جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

اس سے قبل بھارت سے ملک بھر کے ڈرائی پورٹس اور ایئر پورٹس کے راستے جی پی اوز اور بحری جہاز کے ذریعے ہربل اور دیگر ادویات بھی درآمد کی جاتی تھیں لیکن اب تمام چیف کیلکٹرز، کسٹم آفیسرز اور کلکٹر کسٹم آفیسرز کو حکم دیا گیا ہے کہ بھارت سے براہ راست یا کسی دوسرے ملک کے راستے کسی بھی چیز خاص طور پر ادویات اور کپڑے کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ان چیزوں کو لایا نہیں جائے گا۔ اگر پابندی کے باوجود ایسی کوئی چیزیں آئے گی تو اسے ضبط کرلیا جائے گا۔

پاکستان سے بھی بھارت سامان بھی نہیں بھجوایا جا سکتا ہے۔ جن افراد نے ایل سی کھولنے کی اجازت لی ہوئی تھی ان کے اجازت نامے پر منسوخ کردیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں