وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پورے پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔
پنجاب پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں، پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ تمام اسٹاف کو فوری طور پر ڈیوٹیاں سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے۔
پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بھی ہائی الرٹ ہے، شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیاہے۔ صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔آج ہونےوالےتمام امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی۔ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے