پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے 6 مقامات پر بزدلانہ حملے کیے گئے، جن میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔ جن مقامات پر حملہ کیا گیا وہاں نہتے شہری اور مساجد تھیں۔ بھارت نے پاکستانی شہریوں کا نشانہ بنایا۔ کوٹلی میں بزدلانہ حملے میں 2 بچے شہید ہوئے۔ مظفرآباد میں مسجد بلال پر کیے گئے حملے میں 3 شہری شہید ہوئے۔
بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مقامات پر حملے کیے۔ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے تباہ کیے جن میں 3 رافیل ایک مگ 29 اور ایک ایس یو 30 شامل ہے۔ پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے محفوظ ہیں۔