کراچی میں صبح کے وقت تیز ہواؤں اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح فجر کے وقت تیز ہواؤں اور بادلوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

منگھو پیر کے علاقے میں ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی، جس سے شہر کے باشندوں کو کچھ راحت ملی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ مٹی کے طوفان نے شہر بھر میں کم از کم چند گھنٹوں کے لیے گرمی کا زور توڑ دیا۔

منگھو پیر اور صائمہ عربین ولاز کے قریب ہلکی بارش نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا۔

بارش اور تیز ہوا کے باعث کراچی کے درجہ حرارت میں کمی آئی اور شہریوں نے موسمی تبدیلی کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں