پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے فی تولہ اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 68 روپے پر آ گئی ہے جبکہ 10 گرام 22 قیرات سونا 1572 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 75 ہزار 72 روپے پر آ گیاہے ۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 19 ڈالر فی اونس اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد قیمت 3329 ڈالر فی اونس مقرر ہو گئی ہے ۔
آج پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں چاند ی کی قیمت میں 59 روپے کی کمی ہوئی اور فی تولہ چاندی 3401 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت 8600 روپے اضافہ ہواتھا جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 48 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی ۔