پاکستان کے معروف ترین ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘2025 منسوخ کر دیے گئے، اس سال 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب 7 مئی کو لاہور میں منعقد ہونے والی تھی۔
تفصیلات کے مطابق، لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 کو باقاعدہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ایوارڈز کی منسوخی کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائی گئی ہے۔ منتظمین نے اسپانسرز اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دوبارہ ایک ساتھ کام کیا جائے گا۔
لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزد امیدواروں کے مداح اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ منتظمین کا ایوارڈ شو منسوخ کرنا غیر پیشہ ورانہ رویہ ہے۔ بہت سے لوگوں نے سیکیورٹی کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مقام تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔