دبئی دنیا کے 20 امیر ترین شہروں کی فہرست میں شامل

دبئی نے باضابطہ طور پر دنیا کے 20 امیر ترین شہروں میں جگہ بنا لی ہے، 81 ہزار سے زائد ارب پتی اور بیس کھرب پتی بھی شہر میں رہائش پذیر ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق دبئی میں دس سال کے دوران کروڑ پتی افراد کی آبادی میں ایک سو دو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ انکشاف “ورلڈز ویلتھیئسٹ سٹیز رپورٹ 2024 میں کیا گیا ہے، جو ہینلے اینڈ پارٹنرز نے نیو ورلڈ ویلتھ کے اشتراک سے جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دبئی تین درجے ترقی کرتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شہروں میں 18ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دبئی سرمایہ کاری، کاروبار اور دولت مند افراد کے لیے عالمی مرکز کے طور پر اپنی حیثیت مضبوط کرتا جا رہا ہے، جس سے یہ شہر خوشحالی کا بین الاقوامی سنگ میل بنتا جا رہا ہے۔

دبئی نہ صرف عرب دنیا میں دولت کے لحاظ سے سرفہرست شہر بن گیا ہے بلکہ دنیا بھر میں کروڑ پتی افراد کی تعداد میں تیز رفتار اضافہ کرنے والے شہروں میں بھی شامل ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ 2023 میں یہ 21ویں نمبر پر تھا، جبکہ 2025 کی رپورٹ میں یہ 18ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

گزشتہ دہائی میں دبئی میں کروڑ پتی افراد کی تعداد میں 102 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے اسے شینزین اور ہانگژو کے بعد تیسرا تیز ترین ترقی کرنے والا شہر بنا دیا ہے۔

2023 کے آخر میں دبئی میں کروڑ پتیوں کی تعداد 72,500 تھی، جو 2024 کے اختتام تک بڑھ کر 81,200 ہو گئی۔ صرف 2024 میں 8,700 نئے کروڑ پتی دبئی میں آئے۔

ان میں سے 237 افراد ایسے ہیں جن کی دولت 10 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد ہے، جبکہ 20 ارب پتی افراد بھی دبئی کا حصہ ہیں، جو اسے ایک عالمی دولت مرکز کے طور پر اجاگر کرتے ہیں۔

ابوظہبی میں بھی کروڑ پتیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

دوسری جانب ابوظہبی نے بھی گزشتہ دس برسوں میں کروڑ پتی افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ 2014 سے 2024 کے درمیان یہاں کروڑ پتیوں کی تعداد میں 80 فیصد اضافہ ہوا، اور 2024 کے اختتام پر یہ تعداد 17,800 تک جا پہنچی۔

ابوظہبی میں اب 75 افراد ایسے ہیں جن کے اثاثے 10 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد ہیں، جبکہ 8 ارب پتی افراد بھی اس شہر میں موجود ہیں، جو ابوظہبی کو بھی دولت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر نمایاں کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں