سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ

سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جبکہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی ایڈوائزری جاری کردی، جس کے مطابق اسکولوں میں بچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے سے 2 دن سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا، آئندہ 24 گھنٹے میں بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی طور پر ابرالود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابرآلود رہے گا، صوبے کے جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، نوشہرہ، مردان ، چارسدہ، صوابی، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، کوہستان، تورغر، کرم، خیبر، اورکزئی، مہمند، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کوہستان اور چترال میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی، دروش میں 4 اور پٹن میں 9 ملی میٹر بارش ہوئی۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کالام اور چترال میں درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں