میٹھی عید پر اپنے گھروں کو جانے والے پردیسیوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف رات گئے تک کریک ڈاؤن جاری۔ اوورچارجنگ میں ملوث 2 ڈرائیورز سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
لاہور میں بس اڈوں پر اوور چارجنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف رات گئے تک کریک ڈاؤن کیا گیا۔
انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو لوٹی ہوئی رقم واپس دلائی، بس اڈوں پر زائد کرایہ وصول کرنے پر 97 گاڑیوں کے چالان ہوئے اور 5 لاکھ جرمانہ کیا گیا۔
اوورچارجنگ میں ملوث 2 ڈرائیورز سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ مسافروں سے 200 سے لیکر 700 روپے تک زائد کرایوں کی وصولی پائی گئی۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ مسافروں سے وصول کیے گئے ہزاروں روپے موقع پر واپس کروائے گئے۔ مسافروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
سید موصٰی رضا کا کہنا ہے کہ زائد کرایہ وصولی اور اوور لوڈنگ پر ٹرانسپورٹرز سے رعایت نا برتی جائے، کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی سی لاہور نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عید پر مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں۔