مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے ہو گا

مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

دی اسلامک انفارمیشن کی پر دی گئی تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ اعتکاف کیلئے رجسٹریشن 5 مارچ سے ہو گی۔

انتظامیہ کے مطابق ماہ صیام 2025 میں دونوں مقدس مساجد میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے والے خواہشمند حضرات 5 مارچ کو دن 11 بجے سے اتھارٹی پورٹل پر کوائف رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

جنرل اتھارٹی نے مزید کہا کہ مقررہ تعداد مکمل ہونے تک اعتکاف کی رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔ حرمین شریفین میں ہر معتکف کو خصوصی کارڈ اور لاکر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں