چیمپئنز ٹرافی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انکم ٹیکس میں چھوٹ کی منظوری

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انکم ٹیکس میں چھوٹ کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیمپئنز ٹرافی دو ہزار پچیس کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو انکم ٹیکس میں چھوٹ کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق معیاری میزبانی کے حقوق کے معاہدے کے تحت، آئی سی سی کی آمدنی، اس کے ذیلی اداروں، ایسوسی ایٹس، آفیشلز اور غیر رہائشی مندوبین پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت پاکستانی باشندے ٹورنامنٹ سے اپنی کمائی پر انکم ٹیکس کے تابع رہیں گے۔ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے کوئی چھوٹ نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے رواں مالی سال میں ترقیاتی اخراجات کے لیے وزارت توانائی کے لیے چھ اعشاریہ چھ ارب اٹھ کروڑ روپے سے زائد کی منظوری دے دی۔

آئی سی سی کی آمدنی اور غیر رہائشی مندوبین کو ٹیکس سے مستثنا قراردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں