لاہور میں پہلی بائیکر لین کا تعمیراتی کام مکمل کرکے موٹر سائیکل کے لیے کھول دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ کی طرز پر لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستہ مختص کردیا گیا۔ سبز اور نارنجی رنگ کی لین کی لمبائی 10 کلو میٹر ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پُل تک بائیکر لین کا آغاز کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بائیکرز لین سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کو حادثات سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگی اور مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز تعمیر کی جائیں گی۔
انتظامیہ نے کہا کہ بائیکرز لین سے حادثات میں کمی اور ٹریفک میں روانی آئے گی۔
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہ شہری اپنے تعاون اور نظم و ضبط سے آزمائشی منصوبہ کامیاب بنائیں تاکہ زندگی کا تحفظ ہو اور حادثات میں کمی واقع ہو۔