امریکی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

امریکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔

امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیج نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ میں پاک، امریکا تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو میں امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیج نے کہا پاکستان آکر بہت خوش محسوس کررہا ہوں، یہاں کے لوگ بہت ذہین اور محنتی ہیں، میں بزنس مین ہوں سیاستدان نہیں ، میں یہاں باتیں نہیں کام کرنے آیا ہوں ، ہم پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتے ہیں اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری غیرمعمولی ہوگی۔

جنٹری بیچ کا کہنا تھا بائیڈن انتظامیہ نے 4 سال جو کچھ پاکستان کے ساتھ کیا وہ مناسب نہیں تھا مگر اب پاکستان کی موجودہ قیادت اور نئی امریکی قیادت ہم آہنگ ہے، بائیڈن ایڈمنسٹریشن نے بہت غلطیاں کی ہیں لیکن صدر ٹرمپ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں یہاں ہوں۔

انہوں نے یہ پیغام بھی دیا کہ چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے پاس اپنا گھر ہو اور ایسی تعمیراتی ٹیکنالوجی پاکستان لانا چاہتے ہیں جس سے ایک ماہ میں 30 منزلہ عمارت کا ڈھانچہ کھڑا ہوجاتا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو

امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیج نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ امن اور خوشحالی کا دوبارہ آغاز ہونے جا رہا ہے، ٹرمپ اور پاکستانی قیادت کا ویژن ایک ہی ہے، گزشتہ 4 سال ہم سب زیر اعتاب رہے، بائیڈن انتظامیہ کا رویہ غیرمناسب رہا، افغانستان اور عراق جیسے مسائل کا سامنا رہا، پاکستان امریکا تعلقات کئی سال پیچھے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں