ایم کیو ایم پاکستان کا وفد وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال سے ملاقات

ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایک وفد، جس میں سینئر رہنماء سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق، اور جاوید حنیف شامل تھے، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی پیکج میں تاخیر اور پی ڈبلیو ڈی کے بند ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

وفد نے ترقیاتی منصوبوں کی تاخیر کو عوامی مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے جلد از جلد مسائل حل کرنے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

یہ ملاقات کراچی اور حیدرآباد کے عوام کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کی ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں