نیدر لینڈ نے ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس پر صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی غلط ہینڈلنگ کے حوالے سے 4.75 ملین یورو (4.98 ملین ڈالر ) کا جرمانہ عائد کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈکی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ “2018 سے 2020 کے درمیان، نیٹ فلکس نے صارفین کو اس بات کے بارے میں کافی معلومات فراہم نہیں کیں کہ کمپنی ان کے ذاتی ڈیٹا کے ساتھ کیا کرتی ہے۔ مزید یہ کہ جو معلومات فراہم کی گئیں وہ کچھ معاملات میں غیر واضح تھیں۔”
حکام نے یہ بھی نوٹ کیا کہ نیٹ فلکس نے بعد میں اپنی پرائیویسی اسٹیٹمنٹ کو اپ ڈیٹ کیا اور صارفین کو ڈیٹا کے استعمال کے حوالے سے معلومات کو بہتر بنایا ہے۔نیٹ فلکس نے اس جرمانے کے خلاف اپیل دائر کی ہے