مشہورتامل فلم پشپا کے اداکار الوارجن جیل سے رہا، مداحوں سے معافی مانگ لی

میگا ہٹ تامل فلم سیزیر پشپا کے اسٹار الو ارجن کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

اداکار الو ارجن کو آج صبح حیدرآباد دکن کی جیل سے رہا کیا گیا۔ جیل سے رہائی کے بعد سپر اسٹار الو ارجن نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے اور میں معذرت خواہ ہوں۔ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ فکر کی کوئی بات نہیں۔

الو ارجن نے مزید کہا کہ افسوسناک واقعہ میں متاثرہ فیملی سے تعزیت کرتا ہوں۔ جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے۔ میں قانون کی پابندی کرنے والا شہری ہوں اور مقدمے کے سلسلے میں پولیس سے تعاون جاری رکھوں گا۔

پشپا فلم کے اسٹار الو ارجن کوگزشتہ روز حیدرآباد دکن میں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حیدر آباد میں فلم ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے میں مشہور تیلگو فلم اسٹار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 4 دسمبر کو پشپا 2 کی ریلیز کے موقع پر بھگدڑ میں 39 سالہ خاتون ہلاک اوران کا بیٹا زخمی ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں