پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف منفی اور زہریلا پروپیگنڈا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں کیپٹن(ر) عاصم ملک

اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف منفی اور زہریلا پروپیگنڈا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، جو اپنے ملک کے وفادار نہیں وہ کسی کے بھی وفادار نہیں ہیں لہذا ایسے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رعایت کرنا پاکستان کی 25 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں سے پاک فوج سمیت دیگر قومی اداروں اور ملک کے خلاف سازشی خندقیں کھودنے والے عناصر کی سرکوبی ناگزیر ہو چکی ہے کیونکہ یہ عناصر پاکستان کی جڑوں کو کاٹنے کی ناکام کوشش رہے ہیں اور بیرون ملک بیٹھ کر منفی پروپیگنڈا کرکے دشمنوں کے ہاتھ مضبوط کررہے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ نہ صرف ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیے جائیں بلکہ ان کو تلاش کرکے ان کی سرکوبی کی جائے اور سخت سے سخت سزائیں دی جائیں کیونکہ سب کچھ برداشت کیا جاسکتا ہے لیکن پاکستان اور پاکستانی قومی اداروں کے خلاف زہریلا اور منفی پروپیگنڈا بالکل برداشت نہیں کیا جا سکتا، پاکستانی قوم اپنے اداروں خصوصا” پاک فوج،حکومت اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اداروں کی پشت پر کھڑی ہے اور دشمن کے ہر منفی وار کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے، کسی کو بھی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ پاکستان کی سالمیت اور قومی اداروں کا تشخص مجروح کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں