اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قرارداد منظور کرلی ہے۔

یہ قرارداد 8 کے مقابلے میں 157 ووٹوں سے منظور ہوئی، جس میں امریکہ اور اسرائیل نے مخالفت کی جبکہ 7 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے مغربی کنارے، مشرقی یروشلم، اور غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کو ناجائز قرار دیا۔

اجلاس کے دوران بین الاقوامی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ 1967 کی سرحدی تقسیم کے مطابق دونوں ریاستیں ایک دوسرے کے ساتھ امن و امان کے ساتھ رہیں۔

اس کے علاوہ، جون 2025 میں نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں ایک اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کیا گیا، جس کا مقصد مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو یقینی بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں