لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ کی سست روی برقرار ہے۔
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث صارفین کو سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔ طلبا اور فری لانسرز کی بڑی تعداد شدید متاثر ہورہی ہے۔
ایک دن انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی سیکٹر کو تقریباً 12 کروڑ ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔ پی ٹی اے بھی انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجوہات سے لاعلم ہے۔
چیئرمین پاشا سجاد مصطفیٰ سید کہتے ہیں کہ شک ہے کہ فائروال کی تنصیب میں کچھ مسائل ہوئے ہیں۔