پاکستان کے سرحدوں کی حفاظت، پاکستان میں معاشی استحکام اور بھرپور ترقی کے لیے ضروری ہے کہ کسی بھی ادارے کے سربراہ کو طویل مدت تک برقرار رکھا جائے، حکومت پاکستان کی طرف سے چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیح ایک انتہائی ضروری اور خوش آئند قدم ہے، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی شخصیت اور سمندرپار پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے بیان میں کئا، انہوں نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر کا پاکستان کے معاشی اور دفاعی حالات کے بہتر ہونے میں ان کا طویل مدت تک آرمی چیف کے عہدے پر فائز رہنا بہت ضروری ہے، چونکہ موجودہ آرمی چیف پاکستان کی تاریخ کے بہترین آرمی چیفس میں شمار کیے جاتے ہیں اور پاکستانی عوام کو ان سے بہت زیادہ توقعات ہیں لہذا ایک مختصر سی مدت کے لیے ان کی بطور آرمی چیف تعیناتی کافی نہیں بلکہ ان کو ایک طویل مدت تک چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر تعینات ضروری تھا اس لیے حکومت کی طرف سے منظور شدہ قانون کی میں نہ صرف حمایت کرتا ہوں بلکہ ان کو اخراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف کی مدت ملازمت میں توسیح کر کے پاکستانیوں پر احسان عظیم کیا ہے، آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم ملک ایک زیرک اور بہادر جرنیل ہیں اور مسلم امہ کے اتحاد کے بہت زیادہ حامی ہیں اس سلسلے میں کچھ دن قبل برادر اسلامی ملک سعودی عرب کا دورہ دور رس نتائج کا حامل دورہ ہے، آرمی چیف کی مسلم دنیا کے رہنماوں سے ملاقاتیں پاکستان کی معیشت کے لیے بہتر ثابت ہونگیں، تمام پاکستانی آرمی چیف کے ان مثبت اور وطن دوست اقدامات کو ازحد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں