کراچی: لیاری ایکسپریس پرتیزرفتارگاڑی کھائی میں جاگری،1شخص جاں بحق،5 زخمی

کراچی لیاری ایکسپریس پرتیزرفتارگاڑی کھائی میں جاگری،حادثے میں بائیس سالہ نوجوان جاں بحق،پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کےمطابق حادثہ ماڑی روڈ سےسہراب گوٹھ جانےوالےٹریک پرپیش آیا،گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے ،ڈرائیور نشے کی حالت میں ڈرائیورنگ کررہا تھاکہ حادثہ پیش آ گیا۔پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کار سےشراب کی کئی بوتلیں بھی برآمد ہوئی،گاڑی میں سوارتمام نوجوان نشے میں تھے،نوجوان ہاکس بےمیں پارٹی منا کر واپس آرہے تھے،کار بہت زیادہ رفتار سے چلائی جا رہی تھی،جیپ ٹکرانے کے باعث جمپ اور دیگر سامان بھی نکل گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں