پہلے سے جاری جنگیں ختم کروں گا، ٹرمپ کا امریکی صدر بننے کے بعد خطاب

صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی فاتحانہ خطاب میں نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائے جاری جنگیں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ویسٹ پام بیچ میں حامیوں سے خطاب میں ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ شاندار تحریک چلانے پر حامیوں کا شکر گزارہوں، ہمیں تاریخی فتح کسی مقصد کیلئے ملی ہے، ہم نے ملک کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے۔ ہم نے جن مشکلات کا سامنا کیا وہ کبھی کسی کو نہیں کرنا پڑا۔

نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے سینیٹ کیلئے شاندارمہم چلائی اور سینیٹ کاکنٹرول واپس حاصل کیا۔ ایوان نمائندگان میں بھی اکثریت حاصل کریں گے۔ یہ امریکا کے عوام کی شاندار فتح ہے، سوئنگ اسٹیٹس سے مجھے محبت ہے، ہمیں 315 الیکٹورل ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایلون مسک بھی کی تعریف کی، کہا کہ ایلون مسک ایک ذہین اور سمجھدار آدمی ہیں، ہمیں اپنے ذہین اور سمجھدار آدمی کا تحفظ کرناچاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں