خلا میں رہ کر سینکڑوں تجربات کرنیوالے خلابازوں کی زمین پر واپسی

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کا اسپیس ایکس کریو۔8 مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے 4 خلابازوں کو لے کر زمین پر پہنچ گیا۔

انڈیور نامی جہاز کے ذریعے زمیں پر واپس آنے والے خلا بازو ں میں ناسا کے خلاباز میتھیو ڈومینک، مائیکل بیراٹ، جینیٹ ایپس، اور روسی خلاباز الیگزینڈر گریبینکن شامل تھے۔

بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر اپنے 233 روزہ قیام کے دوران خلابازوں نے انسانی صحت، میٹریل سائنس اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں 200 سے زیادہ تجربات کئے جن کا مقصد مستقبل کے طویل دورانیے کے خلائی مشنوں کے لیے ضروری علم کو آگے بڑھانا اور زمین پر زندگی کو فائدہ پہنچانا ہے۔

خلابازوں نے خاص طور پر دماغی آرگنائڈز اور پودوں کی نشوونما پر مائیکرو گریویٹی کے اثرات کا مطالعہ کیا، جس سے اس بات کی بہتر تفہیم میں مدد ملی کہ جاندار خلائی حالات کے مطابق کیسے ڈھلتے ہیں۔
سمندری طوفان ملٹن اور علاقے میں دیگر طوفانوں کی وجہ سے خراب موسمی حالات کی وجہ سے ابتدائی طور پر مشن کی واپسی میں تاخیر ہوئی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں