کوٹری اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

کوٹری اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، جس کے باعث کوٹری سے کراچی جانے والا ڈاؤن ٹریک معطل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر جامشورو میں سکھر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا، جہاں کوٹری ریلوے اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

حادثے کے بعد کوٹری سے کراچی جانے والا ڈاؤن ٹریک معطل ہوگیا، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں