کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں گھریلو ملازمہ کی جانب سے لوٹ مار کا بڑا واقعہ پیش آیا ہے، گھریلو ملازمہ لاکھوں روپے، ہزاروں ڈالرز اور سونا لے اُڑی۔
متاثرین کے مطابق گھر کا مکمل صفایا کرنے سے پہلے ملازمہ نے گھر کی مالکن کو بیہوشی کی دوا پلائی۔
اس کے بعد ملازمہ لاکر توڑ کر 30 لاکھ روپے، 10 ہزار امریکی ڈالر اور 50 لاکھ مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئی۔
متاثڑین نے بتایا کہ ملازمہ کو گھر کے کام کے لٸے 20 روز قبل ہی رکھا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور متاثرین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں، متاثرین کی جانب سے لوٹے جانے والی چیزوں کا تخمینہ لگا کر مقدمہ درج کیا جائے گا۔