مسجد حرام کے سنگ مرمرکے فرش کی ٹھنڈک کا کیا راز ہے؟

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مسجد حرام کے فرش کی گرمیوں میں ٹھنڈک کے راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

جنرل اتھارٹی برائے امور حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ مسجد حرام کے فرش میں لگائے گئے سنگ مرمر کی تین خصوصیات ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سنگ مرمر یونان کے جزیرہ تاسوس سے برآمد کیے گے ہیں۔ اسی نسبت سے انہیں تاسوس ماربل کہا جاتا ہے۔ یہ روشنی اور حرارت کو منعکس کرنے کا کام کرتا ہے۔ مسجد حرام کے فرش میں لگائے گئے فرش کی موٹائی پانچ سینٹی میٹر تک پہنچ جاتی ہے۔

تاسوس سنگ مرمر کے فوائد کے بارے میں “الحرمین افیئرز” نے تین فوائد کی نشاندہی کی۔ یہ سنگ مرمر شدید گرمی جب درجہ حرارت پچاس درجےسینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے کے باوجود فرشوں کی سرد رکھتے ہیں۔۔ رات کے وقت اس کے چھوٹے چھوٹے سوراخوں کے ذریعے نمی کو جذب کرنے میں مدد ملتی ہے، اور دن کے وقت یہ نمی خارج کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں